عمران خان کی نااہلی کیخلاف جلد سماعت کی درخواست منظور

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لیے جلد سماعت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے منظور کر لی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی۔

عمران خان کے وکیل نے اپنے مؤکل کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کی۔

اسلام آباد  ہائیکورٹ نے عمران خان کی متفرق درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسے 8 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

Related Articles

Back to top button