عمران خان کی گرفتاری کے بعد کمرہ عدالت سے پہلی تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد احاطہ عدالت سے پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے گرفتار کیا تھا۔

عمران خان کو پہلے نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا تاہم اس کے بعد رات گئے انہیں پولیس ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچادیا گیا تھا۔عمران خان کو پولیس گیسٹ ہاؤس میں قائم کی گئی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے گرفتاری کے بعد ان کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔

عمران خان کو ایک کرسی پر پُرسکون انداز میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکا ہے۔

Related Articles

Back to top button