عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر

قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا گیا ہے۔
ریفرنس حکمران اتحاد کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ضابطے کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے ریفرنس جمع کرایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے 29 دن اس ریفرنس پر آئینی و قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی، علاوہ ازیں سپیکر نے حکمران اتحاد کی قیادت سے بھی مشاورت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے بھی عمران خان کو نااہل قرار دلانے کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔

Related Articles

Back to top button