عمران کیخلاف نازیبا الفاظ پرڈی جی ہیلتھ سروسز کے پی کے فارغ

تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے واٹس ایپ گروپ میں عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گُل کو عہدے سے ہٹا دیا۔

صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرصاحب گل نے عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کیےتھے۔

حکومتی اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے ڈاکٹر صاحب گُل کو ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسزرپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور ڈاکٹر سعید گُل کو ڈی جی ہیلتھ کی اضافی ذمہ داری تفویض کردی گئی ہے۔

ادھر نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گل کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف کوئی بھی پیغام یا میسج نہیں کیا، محکمے نے زیادتی کی ہے، اس سے متعلق کچھ علم نہیں۔

ڈاکٹر صاحب گل نے کہا تحریک انصاف میرےخلاف ہے، برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا، میں سرکاری ملازم ہوں تمام حقائق سے بخوبی آگاہ ہوں۔

Related Articles

Back to top button