فواد چوہدری کا خلائی مشن کیلئے امارات سے مدد مانگ لی

وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان خلا، میوزمز اور زراعت کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون میں اضافہ چاہتا ہے۔ جولائی 2019 میں فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا پاکستان 2022 میں خلا میں اپنا پہلا خلاباز بھیجے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ’ ہم میوزیم اور مستقبل کی حکمت عملی بنانے کے خواہاں ہیں لہذا ہم ان معاملات پر یو اے ای کے ساتھ کام کررہے ہیں‘۔انہوں کہا کہ یو اے ای نے حال ہی میں اسپیس یونیورسٹی کھولی ہے اور ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ خلا کے شعبے میں بھی تعاون میں اضافہ چاہتے ہیں۔ ہم 2022 میں خلا میں اپنا پہلا انسانی مشن بھیجنے کی تیاری کررہے ہیں اس لیے میں چاہتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات کی اسپیس یونیورسٹی پاکستانی جامعات کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے۔ جولائی 2019 میں فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا پاکستان 2022 میں خلا میں اپنا پہلا خلاباز بھیجے گا۔ گزشتہ برس متحدہ عرب نے اپنا پہلا خلا باز ہزاع المنصوری کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجا تھا اور انسانی مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا تھا۔ خلا کی تسخیر کے علاوہ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان زراعت میں بھی متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون پر غور کررہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یو اے ای زراعت میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، دبئی کی جو کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہے اور اس میں سرمایہ کرنا چاہتی ہیں ہم انہیں زمین اور مہارت کی پیشکش کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان اماراتی کمپنیوں کے ساتھ منافع بخش کاروباری معاہدے کرسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی لانے کے لیے بزنس ٹو بزنس معاہدوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button