سارا علی خان نے بھدا گانا گانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا


بھارتی اداکارہ سیف علی خان کی اداکارہ بیٹی سارہ علی خان نے ایک شو میں اتنا بے ڈھنگا اور بے سرا گانا گایا کہ سننے والوں نے گھبرا کر اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں لیکن جب وہ پھر بھی سر لگانے سے باز نہ آئیں تو لوگوں نے ان کے آگے ہاتھ جوڑ دیے۔ یاد رہے کہ سارہ علی خان ان دنوں اپنی فلم ’اترنگی رے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس دوران اداکارہ ایک ریئلٹی شو میں پہنچیں جہاں انہوں نے ایسا گندا گانا گایا کہ وہ اپنے گھٹیا پن کی وجہ سے وائرل ہو گیا جس کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔
آپ نے اچھے سر اور اچھی آواز والے اچھے گانے تو سنے ہوں گے لیکن بے سرے اور بھدے گانے سننے کا اتفاق نہیں ہوا ہوگا۔ لیکن بھارتی ٹی وی کے ایک رئیلٹی شو میں سامعین کو یہ تجربہ تب ہوا جب سارا علی خان اپنی آواز کا جادو بکھیرنے کی کوشش کی۔ اس شو میں سارہ ایک چھوٹی بچی کو خوش کرنا چاہتی تھیں لہذا جب انہوں نے بچی کو گود میں اٹھا کر گانا شروع کیا تو بچی نے کیا خوش ہونا تھا سامعین ہنسنا شروع ہوگئے۔ شروع میں تو شو میں موجود سامعین ہنستے رہے لیکن جب سارا علی خان اپنے سر لگانے بند نہ کیے تو انہوں نے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں۔ بعض لوگ تو ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔
یاد رہے کہ سارہ علی خان اپنی فلم ‘اترنگی رے’ کی تشہیر کے لیے اس ریئلٹی شو میں پہنچی تھیں۔ تاہم اس شو کی خاص بات یہ تھی کہ لوگوں کے ہنسنے اور ہوٹنگ کے باوجود سارا نے اپنی گود میں بیٹھی ہوئی بچی کو پورا گانا سنایا اور کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ اس شو کے گلوکار ججز وشال ددلانی اور شنکر مہادیون بھی سارہ کو اس طرح کا ایک بے ہنگم گانا گاتے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ لیکن سارہ علی خان کی ریئلٹی شو میں گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔ سارہ کے گانے پر صارفین مضحکہ خیز تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا- ‘ایسا گانا سنا کا سارا نے بچی کی زندگی خراب کر دی’۔ ایک اور صارف نے لکھا، ‘لگتا ہے لڑکی بور ہو گئی ہے’۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘اسے آٹو ٹیون بنائیں لیکن کم از کم یہ ٹونی ککڑ سے بہتر ہے۔’

Related Articles

Back to top button