مریم نواز نے عمران خان کے گھڑی بیچنے پر سوالات اٹھا دیئے

مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بھتیجی مریم نواز نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے گھڑی بیچنے کے معاملے پر سوال اٹھا دیئے۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اصل کہانی یہ نہیں کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے، پھر بیچ دیئے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ اصل کہانی یہ ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے اور کتنے میں بیچ دیئے؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اصل سوال یہ ہے کہ وہ تحائف خریدنے کے لیے عمران خان کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی تنخواہ کے علاوہ عمران خان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں۔

Related Articles

Back to top button