معروف شاعر، ادیب امجد اسلام امجد انتقال کر گئے

معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد 78 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، امجد اسلام امجد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، اہلِ خانہ نے بتایا کہ امجد اسلام امجد کا انتقال رات سوتے ہوئے ہوا ہے، صبح جب انہیں جگانے کی کوشش کی گئی تو ان کا انتقال ہو چکا تھا۔

امجد اسلام امجد 4 اگست 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، امجد اسلام امجد 1980ء کے وارث جیسے شہرۂ آفاق ڈرامے کے خالق بھی رہے ہیں۔

1976ء میں انہیں رائٹرز گلڈ ایوارڈ، 1987ء میں صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی (پرائیڈ آف پرفارمنس) اور 1998ء میں ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

بیسٹ فلم رائٹر کا نگار ایوارڈ انہیں دو مرتبہ ملا، جبکہ دیگر متعدد ایوارڈز سے بھی انہیں نوازا گیا۔

Related Articles

Back to top button