ملتان:عامر ڈوگر سمیت ECPدفتر میں جھگڑے کے تمام ملزم بری

ملتان کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن آفس میں گزشتہ روز ہونیوالے لڑائی جھگڑے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزموں کو بری کر دیا ۔
عدالت نے الیکشن کمیشن آفس میں لڑائی جھگڑے کے کیس مقدمہ خارج کرکے پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں الیکشن کمیشن آفس میں ضمنی الیکشن کے کاغذات نامزدگی کے دوران ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی لڑائی، ایک دوسرے پر شدید پتھراؤ کیا گیا تھا۔ تصادم میں 3 کارکن زخمی ہوئے تھے۔
مقامی پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عامرڈوگر سمیت 16 افراد کو ڈوگر ہاوس جبکہ مسلم لیگ ن کے شیخ طارقرشی سمیت تین افراد کو نشتر اسپتال سے گرفتار کرکےمقدمہ درج کیا تھا۔