ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کب تک چلے گا؟

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے بارشوں کے نہ رکنے والے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے، ملک کے بیشتر حصوں میں 23 جولائی تک موسلا دھار بارشیں ہوں گی، جس سے نشیبی علاقے زیرآب آنے اور پہاڑی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اتوار تک اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور، پشاور اور گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش ہوگی جن سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔
پیشگوئی کے مطابق کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوگی، جمعے کو پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں کے علاوہ اور شمال مشرقی بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش ہوگی جن میں بارکھان، کوہلو، موسٰی خیل، شیرانی، سبی اور نصیرآباد شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button