میجرحارث تشدد، نامزد ملزم ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے

میجر حارث کو تشدد کا نشانہ بنانے پر نامزد ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

لاہور کی مقامی عدالت میں میجر حارث پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر ظہیر الدین بابر نے کہا کہ ملزمان سے آلہ ضرب برآمد کرانا ہے لہٰذا ان کا 10 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔

کیس کی سماعت کے دوران میجر حارث کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو تھوڑی دیر سناتے ہوئےملزموں کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال خان نے ملزموں کو دوبارہ 22 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button