ن لیگ کا ملک بھر میں انتخابی جلسوں کا اعلان

 مسلم لیگ ن نے جنوری کے تیسرے ہفتے سے 6فروری تک ملک بھر میں انتخابی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف ملک بھر سے 14جلسوں سے جبکہ شہبازشریف 18جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مریم نوازشریف اور حمزہ شہبازشریف بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی جلسے لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور،گوجرانوالہ، راولپنڈی، کراچی سمیت 27اضلاع میں کئے جائیں گے۔ انتخابی جلسوں سے

متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل جنوری کے دوسرے ہفتے تک دیدی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button