ورلڈ کپ،ٹیم نے بہادری سے مقابلہ کیا،انگلینڈ کو مبارکباد

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم نے سخت اور بہادری سے مقابلہ کیا، شاندار باؤلنگ پرفارمنس دی گئی لیکن انگلینڈ نے آج بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جگہ بنانے پر ہمیں اپنے لڑکوں پر فخر ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپ جیتنے پر انگلینڈ کو مبارک دیتا ہوں۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم آپ نے اچھا کھیلا، کم سکور کے باوجود اچھی باؤلنگ کی اور اپنی پوری کوشش کی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو فیصلہ کن معرکے میں 5 وکٹ سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

Related Articles

Back to top button