وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے

حالیہ آئی ایم ایف سے مذاکرات، لانگ مارچ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں اضافے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔

شہباز شریف اپنے خطاب میں ملک کی مشکل معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حقائق پر بھی بات چیت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے اور ان کی طرف سے ریلیف پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا بڑا اضافہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button