ٹانک،شمالی وزیرستان،فورسزکی کارروائی،6دہشتگردہلاک

ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 29، 30 جون کی شب ٹانک کے علاقے منزئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

دوسری طرف شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مقابلے میں 3 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے۔ جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Related Articles

Back to top button