وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے رہائشی یونٹس کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  ہےکہ اللہ تعالیٰ کےفضل وکرم سےسیلاب سے بے گھر ہونیوالے خاندانوں کوچھت فراہم کی جارہی ہے، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 70 ارب روپے مہیا کئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک کےسیلاب متاثرین کےلیے تعمیرکےگئے رہائشی یونٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی، انفراسٹرکچرکا سارا نظام درہم برہم بوگیا ہزاروں لوگوں کے گھر تباہ ہوئے، اور اب  اللہ تعالیٰ کےفضل وکرم سےسیلاب سے بے گھر ہونیوالے خاندانوں کوچھت فراہم کی جارہی ہے، گھروں کی تعمیرکےلیے کیپٹن عظیم اوران کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں مخیرحضرات کےتعاون سےٹانک کےسیلاب متاثرین کوچھت کی فراہمی خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے کہا سیلاب متاثرین کی خدمت قوم کی اجتماعی کاوشوں کے ذریعے کی گئی، سابق سپہ سالار، افواج پاکستان اور نیوی نے دن رات کام کیا۔ لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی افسران کی عظیم قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے مہیا کی گئی رقم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے شفاف طریقے سے متاثرین کو فراہم کی جارہی ہے۔

شہبازشریف نے کہا صوبائی حکومت کی جانب سےسیلاب متاثرین کی معاونت قابل تحسین ہے سیلاب کےدوران این ڈی ایم اے اورپی ڈی ایم اے نے بہترین کام کیا، قطر، متحدہ عرب امارات ، ترکی سعودیہ سمیت دیگر دوست ممالک کا امداد پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔

Related Articles

Back to top button