پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود 12لیگی ارکان جیت گئے

12لیگی ارکان نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر قومی اسمبلی کا آزاد الیکشن لڑا، جیت گئے۔مسلم لیگ (ن) نے 12 ناراض منتخب لیگی ارکان قومی اسمبلی سے بھی رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سےسیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں سردار ایاز صادق، ملک محمد احمد خان اوع سعد رفیق شامل ہیں۔کمیٹی روزانہ کی بنیادوں پر دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا 12 ناراض منتخب لیگی ارکان قومی اسمبلی سے بھی رابطہ کرلیا۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق ناراض ارکان اسمبلی مضبوط یقین دہانی کے بعد نوازشریف سے ملاقات کریں گے، ن لیگ کے 12 ارکان اسمبلی نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سےالیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض 12 ارکان واپس پارٹی میں آئے تو ن لیگ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی، معاملات طے ہونے پر مسلم لیگ ن ان ارکان کے نام سامنے لے آئے گی۔
دوسری جانب عام انتخابات میں قومی اسمبلی نشستیں جیتنے والے تین آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
این اے 54 ٹیکسلا سے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک، این اے 48 سے کامیاب آزاد امیدوار راجہ خرم نواز اور بلوچستان کے حلقہ این اے 253 سے آزاد امیدوار میاں خان نے بھی ایک ویڈیو بیان میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Related Articles

Back to top button