پراسرار ڈرون لاہور کی اورنج لائن ٹرین کے پل سے ٹکرا گیا

لاہور میں پراسرار ریموٹ کنٹرول ڈرون اورنج لائن ٹرین کے پل سے ٹکرا گیا، لاہور پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیش آیا۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر کھلونا نما اس طیارے کا حجم معمول سے زیادہ ہے اور اس کی ہیئت عام طور پر فوٹوگرافی کے لیے استعمال ہونے والے ڈرونز سے بھی مختلف ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں پراسرار ریموٹ کنٹرول ڈرون گرنے کے معاملے کا سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیا ہے اور ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی ہے۔

ایس پی صدر کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہدایت کی گئی ہے، ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ سینئر پولیس افسران، متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں، متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول ڈرون کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button