پرویز الٰہی کا پولیس کو اسمبلی میں روکنے کیلئے عدالت سے رجوع

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ کے چنائو کے دوران پولیس کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔

چودھری پرویز الٰہی نے اسمبلی ہال میں پولیس سیکیورٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی کہ آئی جی پنجاب کو حکم دیا جائے کہ کوئی پولیس والا اسمبلی ہال میں داخل نہ ہو، سارجنٹس کو اسمبلی ہال کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کی اجازت دی جائے۔

ق لیگ کے امیدوار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھونے کے بعد حمزہ شہباز شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں، غیر آئینی اقدامات کر کے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ یکم جولائی کو صاف اور شفاف انتخابات کا حکم دے چکی ہے، شکست نظر آتے ہوئے ن لیگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سارجنٹس کی جگہ پولیس کی اسمبلی ہال میں تعیناتی کا غیر قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا ہے کہ درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button