پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا تبادلہ

پنجاب کی نگراں حکومت نے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے کے چند روز بعد لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا تبادلہ کردیا، اس چھاپے سے حکومت کے اہم اتحادیوں میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

 تبادلے کا حکم پنجاب کے عبوری وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے مسلم لیگ (ق) کے صدر کی رہائش گاہ کا دورہ کرنے کے چند روز بعد سامنے آیا.

نگراں وزیراعلیٰ نے چوہدری شجاعت کو یقین دلایا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے لیے ’غیر معقول پولیس چھاپے‘ کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تاہم، ایک پولیس اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ ڈی آئی جی افضال کوثر کو پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے لیے قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button