پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے والے 12ایس ایچ اوز معطل

پنجاب حکومت نے 25 مئی کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے والے 12 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا، وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق 12 ایس ایچ اوز کیخلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ہاشم ڈوگر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے، ن لیگ کے جن رہنماؤں کیخلاف تھانوں میں درخواستیں آئیں ان کیخلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ نواز شریف اور خواجہ آصف کے اداروں کے خلاف بیانات سب کے سامنے ہیں۔اداروں کی جانب سےکہا گیا تو نواز شریف، خواجہ آصف اور دیگر کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی۔

Related Articles

Back to top button