پرویز الہٰی سمیت پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

وزیراعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی سمیت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین لاہور کے مقامی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں، اراکین کو ہوٹل کی بس کے ذریعے پنجاب اسمبلی تک پہنچایا گیا۔

اطلاعات کے بعد اس وقت پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے اراکین کی مجموعی تعداد 187 کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں، واضح رہے کہ آج صبح پرویز الہٰی کی جانب سے پولیس کو ایوان میں آنے سے روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button