پی ٹی آئی کے 186، مسلم لیگ ن کے 160 اراکین ہوٹلوں میں موجود

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے آج وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے اپنے اپنے اراکین کو منحرف ہونے سے روکنے کے لیے الگ الگ ہوٹلوں میں ٹھہرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے 186 ارکان اسمبلی اس وقت ہوٹل میں موجود ہیں، تحریک انصاف کے 2 ارکان اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے جن میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے جبکہ چودھری مسعود ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال پائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے پاس اس وقت ہوٹل میں موجود اراکین کی تعداد 160 ہے، (ن) لیگ کے راجہ صغیر کے نوٹیفکیشن کے بعد (ن) لیگ اور اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 179 ہوگئی ہے۔

Related Articles

Back to top button