مصطفیٰ نوازکھوکھرنے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کرا دیا۔

انہوں نے استعفے میں لکھا کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں، میں خوشی سے اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں اور مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں، سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے یہ ان کے ساتھ ایک شاندار سفر رہا ہے اور میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کیا ہم انڈین لوک سبھا کے اراکین ہیں؟ ہمارے فونز کو مسلسل ٹیپ کیوں کیا جاتا ہے؟ نقل و حرکت کی نگرانی کی جاتی ہے اور رازداری پر حملہ کیوں کیا جاتا ہے؟،یاست دان، جج اور صحافی اکثر اس کا شکار ہوتے ہیں، ہم ریاست کا اتنا ہی حصہ ہیں جتنا کہ کوئی اور، ہم غدار نہیں۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے گزشتہ روز اپنی سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button