پی پی 7 :ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگ کے راجہ صغیر کامیاب

مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر پی پی 7 کہوٹہ میں مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ جانچ کے عمل میں فاتح قرار دے دیئے گئے، الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔
ضمنی الیکشن کے دوران مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ افسر نے پی پی 7 کہوٹہ کے نتائج جاری کر دیئے ہیں، آر او پی پی 7 نے رات ڈھائی بجے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کرکے نتائج جاری کیے۔
مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر کے 12 ووٹ بڑھ گئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔
راجہ صغیر کے ووٹ 68906 سے بڑھ کر 68918 ہو گئے ہیں جبکہ شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد 68857 سے بڑھ کر 68863 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ پی پی 7 راولپنڈی کے تمام 260 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ صغیر احمد 68906 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان نے 68857 ووٹ حاصل کیے، اس طرح انہیں 49 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

Related Articles

Back to top button