چلہ کامیاب ،عدالت نے شیخ رشیدکی ضمانت کنفرم کردی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا چلہ کام کرلیا۔عدالت نے تھانہ کوہسارمیں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کنفرم کی۔ شیخ رشید احمد اپنے وکلاء سردار شہباز اور دیگر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکے جمع ہوجانے پر ضمانت کنفرم کردی۔ عدالت نے کیس کی سماعت25 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔