چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا یوم ثقافت پر پیغام

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا یوم ثقافت سندھ پرپیغام میں کہنا ہے کہ سندھ کی سدابہار ثقافت ،قدیم ترین وخوبصورت تہذیب کاعکس ہے۔سندھ کے لوگ تاریخی طورپرامن ،رواداری پسند اوروطن دوست ہیں۔بامقصد ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں نفرت،تقسیم،شدت پسند سوچ کیلئے زہر ہیں۔

سابق وزیرخارجہ کا مزیدکہنا تھا کہ اپنی ثقافت عالمی سطح پر اجاگر کرکے پاکستان کا مثبت چہر ہ پیش کرنا منشور ہے۔تمام ثقافتوں کو مساوی اہمیت اور درجہ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button