ڈمی حکومت کاسیاسی جنازہ عنقریب دھوم سے نکلے گا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے حکومت سیاسی جنازہ عنقریب دھوم سے نکلے گا، انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول میں 15 روپے اور ڈیزل میں 14 روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہیں، تکلیف ملے گی۔لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے۔ ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔

شیخ رشید نے کہا یہ ڈمی حکومت ہے کس کا ایجنڈا اپنے کیس ختم کرنا اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے،انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خودچلے جائیں گے اور ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔ضمنی الیکشن چوری کرنےکی کوشش کریں گے۔

Related Articles

Back to top button