ڈی آئی خان،چیک پوسٹ پر حملے میں سکیورٹی اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں ابا شہید چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔
ڈی ایس پی حافظ عدنان نے بتایا کہ گزشتہ رات دہشتگردوں نے ابا شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر کوئیک رسپانس فورس نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے تاہم اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کوئیک رسپانس فورس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں گولیوں کی زد میں آکر کھیتوں میں کام کرنیوالے 2 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔۔

Related Articles

Back to top button