کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم کر دیا گیا

کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم کر کے آن لائن کوڈ سسٹم شروع کر دیا گیا ہے، آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈ وائٹ نظام سے شہریوں کو فراڈ سے بچایا جائے گا۔

آئندہ سے 50 روپے والے اسٹامپ پیپر بالکل ختم ہوگئے، اب جاری اور استعمال نہیں ہوسکیں گے، 100 ، 200 ، 600 اور 1200 روپے کے 4 مختلف پیپرز جاری ہوں گے۔

1200 روپے والے اسٹامپ پیپرز پراپرٹی، معاہدوں، ایگریمنٹس کیلے استعمال ہوں گے، 600 والے اسٹامپ پیپرز مختارنامہ کے لیے، 200 والے اسٹامپ ملٹی پرپز کے لیے اور 100 روپے والے اسٹام پیپرز پانی، بجلی، سوئی گیس، ٹیلی فون، کنکشنوں کے بیان حلفی سمیت عدالتوں میں جمع کرائے جانے والے بیان حلفی کیلئے استعمال ہوسکیں گے۔

نٸے سسٹم کے تحت ہر اسٹامپ فروش کو لیپ ٹاپ، پرنٹر اور انٹرنیٹ لازمی رکھنا ہوگا اور اسٹامپ پیپر فروش کے اضافی اخراجات ختم ہوجائیں گے۔

Related Articles

Back to top button