کورونا مزید 3 جانیں نگل گیا ،532 نئے کیس رپورٹ

ملک بھرمیں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 جانیں نگل گیا ہے جبکہ532 نئے کیسر رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.74 فیصد رہی، 532 افراد وبا میں مبتلا ہوئے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 19 ہزار 402 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا سے متاثرہ 179 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔

این سی او سی کے اعداوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.47 فیصد تک جا پہنچی۔

اس کے علاوہ فیصل آباد میں کورونا کے 6.86 فیصد جبکہ صوابی میں 6.38 فیصد کیسز ریکارڈ کیے گئے اور ایبٹ آباد میں کورونا کی شرح 5.23 فیصد، اسلام آباد میں 4.16 فیصد اور ملتان میں 4 فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.50 فیصد، راولپنڈی میں 3.45 فیصد اور پشاور میں 3.01 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

Back to top button