کورونا کے وارمزید تیز،1جاں بحق ،805 افراد میں وائرکی تشخیص

ملک میں کورونا کے وار کم نہ ہوسکے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص کی جان چلی گئی، جبکہ اس کے علاوہ 805 نئے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وباء کورونا کہ 17 ہزار 150 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 850 افراد کے کیسز مثبت آئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.69 فیصد رہی جبکہ اب بھی 168 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے کہ این سی او سی کی نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے، اس لیے نماز عید کے ایک اجتماع کے بعد رش کو کم رکھنے کے لیے ایک ہی مسجد میں 2 یا 3 اجتماعات منعقد کیے جائیں۔

نئی گائیڈ لائنز میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عید الاضحیٰ کی نماز کھلے مقامات پر ادا کریں، نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد میں اجتماعات کے بجائے کھلے مقامات اور میدانوں میں اجتماعات منعقد کیے جائیں۔

Related Articles

Back to top button