کورونا:30 نئے مریض رپورٹ،43 کی حالت تشویشناک

ملک میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ43 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 30 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے،

علاوہ ازیں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

Back to top button