ملک بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں 21 مارچ سے شدید طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ 4 روز تک رہنے والا یہ سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان داخل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے 80 فیصد علاقوں میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات اس دوران شدید ترین آندھی ‘ طوفانی بارش ‘ خطرناک گرج چمک اور شدید ترین ژالہ باری کی پیش گوئ کر رہا ہے- بجلی گرنے اور لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ موجود رہے گا- پہاڑی ندی نالوں میں شیدد طغیانی ممکن ہے۔جبکہ 21 سے 25 مارچ تک موسم کا یہ سپیل پاکستان کو متاثر کرے گا۔
ذرائع کے مطابق کراچی، جنوبی بلوچستان ، شمالی بلوچستان اور کوئٹہ میں شدید بارشوں کا امکان روشن ہے۔جبکہ جنوبی پنجاب بھی ایک بار پھر موسلادھار بارش دیکھے گااسی طرح وسطی پنجاب میں درمیانی سے تیز بارش ممکن ہے اور شمالی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے ۔جبکہ خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں میں طوفانی بارش ہو گی، لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ بھی رہے گا۔اسی طرح کشمیر میں شدید ترین بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button