کورکمانڈرز کانفرنس،سرحدی اورداخلی سکیورٹی صورتحال پرغور

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونیوالے کار کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی سرحدی اور داخلی صورتحال پر غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں اجلاس میں سرحدی اور داخلی سلامتی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف نے انسدادِ دہشتگردی آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا اور ملکی دفاع، جانیں قربان کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے ملک میں سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کے مشکلات کو کم کرنے کے لئے امدادی کارروائیوں کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Back to top button