گستاخانہ ٹوئٹس کیخلاف حکومت کو اقدامات کرنے کا حکم

توہین آمیز ٹوئٹس کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نےہالینڈ کے اسلام مخالف سیاستدان ملعون گیئرٹ ولڈرز کی توہین آمیز ٹوئٹس کےخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ عدالت عالیہ نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے تحفظ کے لیے پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو اقدامات کرنےکی ہدایت کردی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی مناسب ایکشن کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے معاملہ رکھ سکتی ہے، سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکی تشہیر کے خلاف عدالتی احکامات پر حکومت عمل درآمد کرے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے مفاد عامہ کا معاملہ اٹھایا ہے،گیئرٹ ولڈرز لگا تار توہین آمیز ٹوئٹس کر رہا ہے، مسلمانوں کے جذبات کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرنا ضروری ہے، پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس حوالے سے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔

Related Articles

Back to top button