گورنر پنجاب بخار میں مبتلا ہونے پر ہسپتال منتقل

بخار میں مبتلا ہونے پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت سحری کے وقت خراب ہوئی جس کے فوری بعد ان کے سٹاف کو مطلع کر دیا گیا تھا۔
گورنر پنجاب کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انھیں ڈائریا تشخیص کیا جس کے بعد انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔
گورنر عمر سرفراز چیمہ کا سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق گورنر پنجاب کی صحت کے حوالے سے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button