یوٹیوب نے معروف سکالر ڈاکٹر اسرار کا چینل بند کردیا

یوٹیوب نے یہود مخالف لیکچرز کو بنیاد بنا کر معروف سکالر ڈاکٹر اسرار کا یوٹیوب چینل معطل کردیا، چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 3 ملین (30 لاکھ ) کے قریب ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کے خلاف ایکشن کا فیصلہ اخبار جیوش کرونیکل میں ڈاکٹر اسرار کے خلاف مختلف رپورٹس شائع ہونے کے بعد کیا، ٹیکساس میں یہودی عبادت خانے کو یرغمال بنانے والا برطانوی نژاد پاکستانی ملک فیصل اکرام ڈاکٹر اسرار کے لیکچرز سے متاثر تھا۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر اسرار کے دو چینلز کو نفرت انگیز اور تشدد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا، ڈاکٹر اسرار احمد عظیم اسکالر ہیں جنہوں نے کبھی بھی تشدد کی تبلیغ نہیں کی، وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو تعلیم اور نئی ٹیکنالوجی کے حصول کی ترغیب دیتے ہیں۔
تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار احمد آفیشل یوٹیوب چینل کو بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیا کی بدترین شکل قرار دیا ہے۔ امیر شجاع الدین شیخ کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا کے اس شرمناک فعل کے جواب میں تنظیم اسلامی نے متعلقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے بھرپور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button