یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت تعلیم نے یکم جون سے پنجاب بھر کے تمام اسکولز،کالجز اور یونیورسٹیاں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بابت معیاری طریقہ کار کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔اسکول صبح7 بجے سے دن 11 بجے تک کھلیں گے۔ صبح اسمبلی اور تفریح کا وقفہ نہیں ہوگا اور یہ اوقات کا 14 اگست تک جاری رہیں گے۔
جب کہ پندرہ اگست سے معمول کے مطابق اسکول اوقات کر دیے جائیں گے۔ تمام سرکاری اسکولوں میں کچی سے ہشتم تک نئے داخلے بھی یکم جون سے شروع کیے جا رہے ہیں۔ میٹرک انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی جون میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پرائمری سکولوں کے اوقات ہائی اسکولوں سے بھی کم ہوں گے۔ ڈبل شفٹ والے اسکولوں کےلئے شام کے اوقات بھی چار گھنٹے کے ہوں گے۔
خیال رہے کہ صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں۔اک ڈائون کے پیش نظر سکولز بند ہونے کی وجہ سے بچوں کو گھروں کے اندر تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لئے وفاقی وزارت تعلیم نے ‘ٹیلی اسکول’ کے نام سے چینل قائم کیا تھا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن) پی ٹی وی (کے تعاون سے لاک ڈائون کے دوران اِس چینل کے تحت بچوں کو ان کے گھروں میں سکول کا ماحول فراہم کرنے جارہے ہیں۔
زیر تعلیم نے کہا کہ کسی صورت بھی بچوں کا سال ضائع نہیں ہونے دیں گے۔اوپن یونیورسٹی اسٹوڈیوز، ٹیکنیکل، ایڈیٹنگ اور پروڈکشن معاونت فراہم کرے گی جبکہ پی ٹی وی اس چینل کے تحت تعلیم کو فروغ دینے کےلئے آٹھ گھنٹے کا ائیر ٹائم مہیا کرے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ بچوں کا سال ضائع ہونے سے بچانے کےلئے یہ حکومت کا احسن اقدام ہے اور اوپن یونیورسٹی اس قومی کاز کے لئے ہر ممکن تعاون کےلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کےلئے یونیورسٹی کے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button