روڈاکا اسٹریٹجک کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدہ طے

روڈاکا اسٹریٹجک کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔روڈا کے ہیڈ کوارٹر میں تقریب منعقد کی گئی۔سی ای او عمران امین نے SCO (اسٹریٹجک کمیونیکیشنز آرگنائزیشن) کے ساتھ اپنے فلیگ شپ رہائشی منصوبے چہار باغ سمارٹ سٹی کی تمام کمیونیکیشن اور IOT سے متعلقہ ضروریات کے لیے ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔جس میں فائبر آپٹکس بچھانے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا قیام اور آئندہ چہار باغ اسمارٹ سٹی کے دائرے میں شہری بہتری کے لیے IOT حل شامل ہوں گے۔
عمران امین نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ روڈا کی طرف سے کئے جانے والے تمام اقدامات منصوبہ بندی اور عملدرآمد دونوں میں ٹیکنالوجی، مسابقت، پائیداری اور اختراع کے کنورجننس کے اصول پر مبنی ہیں۔SCO دنیا کے سب سے زیادہ سائنسی طور پر منصوبہ بند ریور فرنٹ سٹی میں اپنی خدمات پیش کرکے ایک بار پھر قوم کی خدمت کرنے کا موقع حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ ڈی جی ایس سی اومیجر جنرل محمد شاہد۔1976 میں ایک تنظیم کے طور پر وجود میں آنے کے بعد SCO کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ اس نے پاکستان کے شمالی علاقوں اور کشمیر کے علاقوں کو ہر قسم کی مواصلات فراہم کی۔ ڈی جی ایس سی اومیجر جنرل محمد شاہدK2 کے بیس کیمپ پر پہلا کمیونیکیشن ٹاور بھی SCO نے نصب کیا تھا، جس میں 820 کلومیٹر طویل پاک چائنا فائبر آپٹک بچھائی گئی تھی، جسے پہلے ہی ڈی ڈیجیٹل سلک روٹ کہا جا رہا ہے۔
ڈی جی ایس سی اومیجر جنرل محمد شاہدنے ایس سی او اورروڈا کو عوام کی خدمت کے بنیادی مقصد کے ساتھ تکنیکی مہارت کے راستے پر “ڈیجیٹل ٹونز” قرار دیا۔
بعد ازاں سی ای او مسٹر عمران امین نے میجر جنرل محمد شاہد کی جانب سے آنے والے مختلف منصوبوں کے لیے تکنیکی تعاون اور ملک کے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے روڈا کی کوششوں میں گہری دلچسپی ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔روڈا کےلینڈ، انجینئرنگ، کمرشل اور آئی ٹی کے شعبوں کو چہار باغ سمارٹ سٹی کے خواب کو کم سے کم وقت میں پورا کرنے پربھی سراہا۔