آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

پاکستان اور امریکا نے خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ ہدف کے حصول کے عزم کا اعادہ اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں مفاہمت کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی راولپنڈی میں ملاقات میں کیا گیا۔ملاقات میں علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال بالخصوص افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
زلمے خلیل زاد نے افغانستان اور خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا۔دسمبر میں افغان طالبان سیاسی کمیشن کے وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اعلی قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔
افغان حکومت اور طالبان کے مابین ہونے والے مذاکرات کی ابتدا سے ہی تشدد میں اضافہ ہوا ہے لیکن حال ہی میں اہلکاروں، کارکنوں اور صحافیوں کی اعلیٰ سطح کے عہدیداروں کی ٹارگٹ کلنگ کی لہر کے رجحان نے جنم لیا ہے۔نومبر سے اب تک صوبہ کابل کے نائب گورنر، پانچ صحافی اور ایک نمایاں انتخابی رکن کو کابل سمیت دیگر شہروں میں قتل کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button