ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی قائم

ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

کمیٹی فارماسوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی، حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔

کمیٹی میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، سردار ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہوں گے، کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی اور اعلیٰ سطحی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔

مقامی فارماسوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور، توقیر الحق اور دیگر کریں گے جبکہ ملٹی نیشنل فارماسوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی فارماسوٹیکل انڈسٹری تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button