اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنایا جا رہا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنایا جا رہا ہے، اقتدار کی بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے۔

عمران خان نے ان خیالات کا اظہارجمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کی ملاقات کے دوران کیا، انھوں‌ نے کہا کہ امریکی اشاروں پر متحرک کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دینگے، اہلِ مذہب و دانش آگے بڑھیں اور قومی حمیت و اثاثۂ مِلّی کے تحفظ کا فریضہ انجام دیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل بھی ملاقات میں موجود تھے جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں مولانا محمد خان شیرانی نے اسلاموفوبیا کے انسداد اور پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کی کاوشوں کی زبردست تحسین کی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا تصورِ ریاستِ مدینہ اور اسکے قیام کیلئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم کا عمران خان پر توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کا الزام

آزادی و خودداری کا علم بلند کرنے والوں کیخلاف سامراج نے ہمیشہ سازش رچائی، ضمیرفروش اور ملت فروش گروہ سے نہیں حبِّ رسولِ مکرم ﷺ سے سرشار رہنما سے نسبت چاہتا ہوں، ملک و ملت کی سربلندی کی تحریک میں چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ملکر اپنا حصہ ڈالیں گے۔

Related Articles

Back to top button