مال بردار ٹرک دريائے نيلم ميں جاگرا،چار افراد جاں بحق
وادی نيلم کے علاقے چانگن کے مقام پرمال بردار ٹرک دريائے نيلم ميں جاگرا،حادثے کے نتيجے ميں چارافراد جاں بحق ہوگئے۔سامان سے لدا مال بردار ٹرک مظفرآباد سے بالائی وادی نیلم جارہا تھا کہ چانگن کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوا اور دریائے نیلم میں جاگرا۔جس میں سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی لوگوں،ریسکیواہلکاروں اورپاک فوج نےموقع پرپہنچ کرامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔چاروں افراد کی لاشیں نکال کر مظفرآباد روانہ کردیں۔اس قبل وادی نیلم میں دریا میں جیپ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا،جس میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔پاک فوج اورمقامی رضا کاروں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔پولیس کے مطابق تمام ترسیاحوں کا تعلق لاہور سے تھا۔