ایشائی ترقیاتی بینک بہت جلد پاکستان کو امدادی پیکج پیش کریگا

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مشکل وقت میں بھرپور معاونت کی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیلئے فنڈ میں حصہ لیں گے۔

بینک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیکج سے سیلاب میں غریب اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی، پیکج کے تحت سیلاب میں بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے، اعلامیہ کے مطابق کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاؤں پی کھڑا ہونے کے لیے مواقع دیئے جائیں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تباہ سڑکوں، پل اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کریں گے، سیلاب سے تباہ حال گھر، سکول، ہسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں مدد کریں گے۔

Related Articles

Back to top button