ایک ہی بال پر تین وکٹیں گرائوں گا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ایک ہی گیند پر کلین بولڈ کروں گا، شکر ہے کہ اپوزیشن نےعدم اعتماد کر کے ایک ہی مرتبہ مجھے موقع دیا کہ ایک ہی بال پر تینوں کا آئوٹ کروںگا۔
لوئیر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب آپ کسی کو زبردستی لیڈر بناتے ہیں تو کانپیں ٹانگتی ہیں، جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو ڈیزل نہیں کہنا، لیکن عوام نے اب اس کا نام ڈیزل ڈال دیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمن نے امریکی سفیر کو کہا تھا کہ مجھے بھی موقع دیں آپ کی خدمت کیلئے تیار ہیں، اور اب یہ فوج کو ٹھیک کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تین چوہے میرا شکار کرنے کے لیے نکلے ہیں، لیکن میں ان کا شکار بہت جلد کرنے والا ہوں۔

Related Articles

Back to top button