برطانوی فوجی سربراہ سر پیٹرک نکولس کی جی ایچ کیو آمد

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس بُدھ کو جی ایچ کیو پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل سر پیٹرک نکولس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں باہمی دلچسی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے خطے کے امن و استحکام کےلیے بھی پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور یادگار شہداء پر پھول رکھے، جنرل سر پیٹرک نکولس نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔

شمالی وزیرستان، دہشتگردی کی پولیو ٹیم پر فائرنگ، اہلکار شہید

Related Articles

Back to top button