بنی گالا میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ بنی گالہ میں آڈیو لیکس کے خطرے کے پیش نظر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بنی گالا مشاورتی اجلاس میں شرکت سے پہلے قیادت کو پہلی بار موبائل بند کرنے کی ہدایت دی گئیں ۔ذرائع کے مطابق چیف سکیورٹی انچارچ شبلی فراز نے عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی سمیت سینئر قیادت کو موبائل آف رکھنے کا کہا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ کے اجلاسوں میں بھی موبائل آف رکھے جائیں گے، اجلاس کے دوران کئی ارکان نے عمران خان کی ہدایت کو سراہا ۔

Related Articles

Back to top button