تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے 15 ممبرغائب ہونگے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوروزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتمام میں اپوزیشن کے 15 ممبر غائب ہونگے،اپوزیشن جتنے چاہے جلسے جلوس،لانگ مارچ کرے ہمیں کوئی پرواہ نہیں، اپوزیشن کو عدم اعتماد پیش کرنے پر شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تین چار دن میں اپوزیشن کے کئی ممبران اپنے ساتھ ملالیے ہیں، یہ ہم سے 10 ممبر لےگئے ہم نے ان کے 15 ممبر توڑ دیے.
انکا کہنا تھاوزیراعظم عمران خان کے خوف سے اپوزیشن اکھٹی ہوئی ہے، اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں، مولانا فضل الرحمان،آصف علی زرداری اور نواز شریف حکومت نہیں گراسکتے، صرف اللہ ہی عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم غریب عوام کے لیے مزید اعلانات کریں گے۔

Related Articles

Back to top button