ججز کے کنڈکٹ اور ریفرنس پر خصوصی کمیٹی نے بریفنگ طلب کرلی

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے کنڈکٹ اور ریفرنس پر 5 رکنی خصوصی کمیٹی نے کام شروع کر دیا۔ ارکان نے محسن شاہنواز رانجھا کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا۔کمیٹی نے وزارت قانون سے اعلیٰ عدلیہ پر بریفنگ طلب کر لی ۔ چیئرمین محسن شاہنواز رانجھا نے کہا وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آ کر آئین و قانون کی خلاف ورزی پر ریفرنس سے متعلق رہنمائی کریں۔ وزارت قانون ریفرنس پر کارروائی مکمل کرکے کمیٹی کو بھیجے ، کمیٹی ریفرنس پر حتمی رائے دے گی۔

قومی اسمبلی کے آئینی ماہرین نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کوئی بھی جج اپنے خلاف شکایت پر کونسل میں نہیں بیٹھ سکتا ، چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس ہو تو سینئر ترین جج کونسل کی سربراہی کرے گا ، اعلیٰ جج کو بدعنوانی ، ذہنی معذوری اور مس کنڈکٹ پر ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔کسی چوتھے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل بھی جج کو نہیں ہٹا سکتی ۔

جلاؤ گھیراؤ کیس میں 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کمیٹی نے اگلے اجلاس میں وزیر قانون سے سارے معاملے پر بریفنگ مانگ لی۔

Related Articles

Back to top button